دانا بینا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - دیکھنے اور جاننے والا، عالم؛ واقف؛ باخبر۔  واحد یکتا ہے ذات تیری دانا بینا ہے ذات تیری      ( ١٨٧٢ء، محامدِ خاتم النبیین، ٢١٥ ) ٢ - عقلمند، ہوشیار، تجربہ کار۔ "احمق عقیل حقیقی موجود، محدوم بنا اور دانا بینا احمق سب کو ہنساتا ظلوم و جہول کہلاتا پھرے۔"      ( ١٩١٥ء، پیاری دنیا، ١٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دانا' کے ساتھ فارسی ہی سے اسم 'بینا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠١ء سے "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - عقلمند، ہوشیار، تجربہ کار۔ "احمق عقیل حقیقی موجود، محدوم بنا اور دانا بینا احمق سب کو ہنساتا ظلوم و جہول کہلاتا پھرے۔"      ( ١٩١٥ء، پیاری دنیا، ١٣ )

جنس: مذکر